Maktaba Wahhabi

302 - 315
میری مدد کرنا اور مجھے غلط راستہ پردیکھنا تو میری پکڑ کرنا اورمیری اصلاح کرنا۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرنے کا جمہوری حق اور اس جیسے دوسرے جمہوری حقوق سے لوگوں کو سب سے پہلے اسلام ہی نے متعارف کرایا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی تشکیل بھی ان ہی جمہوری حقوق میں سے ایک ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ دور حاضر میں وہ کون سے وسائل ہیں جن کے ذریعے سے حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کی جاسکتی ہے اور اسے نامناسب اقدامات سے روکا جاسکتا ہے؟ اور اپنے مفید ومثبت مشوروں کو حکومت سے منوایا جاسکتا ہے؟ظاہر ہے کہ تیر وتلوار اور اسلحہ کے ذریعے سے یہ مقصد حاصل کرنا یا زمین پر فساد برپاکرکے حکومت کو مجبور کرنا اسلامی نقطہ نظر سے صحیح اقدام نہیں کہا جاسکتا۔ انسان نے ایک طویل تجربے کے بعد اس مقصد کو حاصل کرنے کا ایک ایسا مؤثر اور پر امن طریقہ تلاش کیا ہے۔ جس کے ذریعے سے بغیر کسی خون خرابے کے حکومت وقت پر دباؤڈالا جاسکتا ہے اور یہ طریقہ ہے ملک کے اندر سیاسی پارٹیوں کا وجود یا کم از کم اپوزیشن پارٹی کا وجود۔ حاکم وقت کے لیے کسی ایک نہتے فرد مخالفت پر قابو پانا اور کچل ڈالنا نہایت آسان کام ہے۔ لیکن اس کی مخالفت پر اگر کوئی مضبوط سیاسی پارٹی ہوتو اس کی آواز کو دبانا حاکم وقت کےلیے ممکن نہیں ہوگا۔ حکومت کو اگر یہ احساس ہوکہ اس کے محاسبہ اور اس کی گرفت کرنے کے لیے ملک میں اپوزیشن پارٹیاں موجود ہیں تو اس کے لیے من مانی کرنا آسان نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان کے وسیع تر مفاد کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے اندر دوسری سیاسی پارٹیوں کا بھی وجود ہوتا کہ برسراقتدار پارٹی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔ اس کا محاسبہ اور اس کی باز پرس ہوتی رہے۔ اسے مفید مشورے ملتے رہیں اور وہ نفع بخش پالیسیوں سے باخبر ہوتی رہے۔ اسے بھلائیوں کی طرف رہنمائی کی جاسکے اور
Flag Counter