Maktaba Wahhabi

111 - 219
کھولتے پانی کی طرف گھسیٹے جائیں گے اور پھر)واپس(جہنم کی آگ میں جھونک دیئے جائیں گے۔‘‘ (سورہ مومن،آیت نمبر71تا72) مسئلہ 139:کافر کے سر پر کھولتا ہوا پانی ڈالنے کے لئے فرشتے اسے گھسیٹ کر جہنم کے عین وسط میں لے جائیں گے۔ ﴿ خُذُوْہُ فَاعْتِلُوْہُ اِلَی سَوَآئِ الْجَحِیْمِ ، ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاسْہٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ،﴾(48۔47:44) ’’(اللہ تعالی فرشتوں کو حکم دیں گے)پکڑو اسے اور گھسیٹتے ہوئے جہنم کے بیچوں بیچ لے جاؤ اور پھر اس کے سر پر جلتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیل دو۔‘‘(سورہ دخان،آیت نمبر47تا48) مسئلہ 140:بعض مجرموں کو پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر اور بعض کو پاؤں سے پکڑ کر گھسیٹا جائے گا۔ ﴿ یُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِیْمٰہُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ وَالْاَقْدَامِ ، فَبِاَیِّ آلاَئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ ، ﴾(42۔41:55) ’’مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لئے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ کر گھسیٹا جائےگا)اس وقت(تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘‘(سورہ رحمٰن،آیت نمبر 41 تا 42) مسئلہ 141:ابو جہل کو فرشتے پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر جہنم میں گھسیٹیں گے۔ ﴿ کَلاَّ لَئِنْ لَّمْ یَنْتَہِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِیَۃِ ، نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ، ﴾(16۔15:96) ’’ہرگز نہیں!اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کرگھسیٹیں گے اس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے۔‘‘(سورہ علق،آیت نمبر15تا16) مسئلہ 142: دکھاوے اور ریا کی عبادت کرنے والوں کو منہ کے بل گھسیٹ کر جہنم میں ڈالا جائے گا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر266 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter