Maktaba Wahhabi

112 - 219
مسئلہ 143:اللہ تعالیٰ مجرموں کو منہ کے بل اٹھانے اور منہ کے بل چلانے پر اس طرح قادر ہے جس طرح دنیا میں انہیں دونوں پاؤں پر اٹھانے اور چلانے پر قادرہے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ رَجُلاً قَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَیْفَ یُحْشَرُ الْکَافِرُ عَلٰی وَجْہِہٖ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ؟ قَالَ (( اَلَیْسَ الَّذِیْ اَمْشَاہُ عَلٰی رِجْلَیْہِ فِیْ الدُّنْیَا قَادِرًا عَلٰی اَنْ یُّمْشِیَہٗ عَلٰی وَجْہِہٖ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ (( قَالَ قَتَادَۃُ ص بَلٰی وَعِزَّۃِ رَبِّنَا ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!قیامت کے روز کافر کو منہ کے بل کیسے اٹھایا جائے گا؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’وہ ذات جس نے اسے دنیا میں دونوں پاؤں پر چلایا کیا وہ اس بات پر قدرت نہیں رکھتا کہ قیامت کے روز اسے منہ کے بل چلائے؟‘‘ حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سن کہا ’’ہمارے پروردگار کی عزت کی قسم!بے شک وہ ایسی طاقت ضرور رکھتا ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ ٭٭٭
Flag Counter