Maktaba Wahhabi

195 - 219
مِّنْ جِنَّۃٍ اِنْ ھُوَ اِلاَّ نَذِیْرٌ لَّکُمْ بَیْنَ یَدَیْ عَذَابٍ شَدِیْدٍ،﴾ (46:34) ’’اے محمد!ان سے کہو میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں اللہ کے لئے تم اکیلے اکیلے اور دو دو مل کر اپنا دماغ لڑاؤ اور سوچو تمہارے صاحب میں آخر کون سی بات جنون کی ہے۔ وہ تو ایک سخت عذاب کی آمد سے پہلے تمہیں خبرادر کرنے والا ہے۔‘‘(سورہ سباء،آیت 46) مسئلہ 303:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قریبی اعزہ کو سب سے پہلے آگ سے بچنے کی تاکید فرمائی۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : لَمَّا اُنْزِلَتْ ھٰذِہِ الْاٰیَۃُ ﴿ وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ،﴾ دَعَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قُرَیْشًا فَاجْتَمَعُوْا فَعَمَّ وَ خَصَّ فَقَالَ (( یَا بَنِیْ کَعْبِ بْنِ لُؤَیٍ اَنْقِذُوْا اَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ یَا بَنِیْ مُرَّۃَ بْنِ کَعْبٍ اَنْقِذُوْا اَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ یَا بَنِیْ عَبْدِ شَمْسٍ اَنْقِذُوْا اَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ ، یَا بَنِیْ عَبْدِ مَنَافٍ اَنْقِذُوْا اَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ، یَا بَنِیْ ھَاشِمٍ اَنْقِذُوْا اَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ، یَا بَنِیْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اَنْقِذُوْا اَنْفُسَکُمْ مِنَ النَّارِ، یَا فَاطِمَۃُ اَنْقِذِیْ نَفْسَکِ مِنَ النَّارِ، فَاِنِّیْ لاَ اَمْلِکُ لَکُمْ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا غَیْرَ اَنَّ لَکُمْ رَحِمًا سَابَلُّھَا بِبَلاَلِھَا ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ،﴾’’اور ڈراؤ اپنے قریبی رشتہ داروں کو۔‘‘ (سورہ شعراء،آیت 214)تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے لوگوں کو بلا بھیجا وہ سب اکٹھے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پہلے)سب کو عمومی طور پر ڈرایا پھر (الگ الگ نام لے کر)خواص کو ڈرایا اور فرمایا’’اے کعب بن لوء کی اولاد! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ، اے مرہ بن کعب کی اولاد!اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ،اے ہاشم کے بیٹو!اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ،اے عبدالمطلب کی اولاد!اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ اور اے فاطمہ (بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ،اللہ کے مقابلے میں (قیامت کے روز(میں تمہارے کسی کام نہیں آسکوں گا البتہ (دنیا میں)تم سے میرا جو رشتہ ہے اسے جوڑتا رہوں گا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter