Maktaba Wahhabi

194 - 219
﴿ قَدْ جِئْنٰـکَ بِاٰیَۃٍ مِّنْ رَّبِّکَ وَ السَّلٰمُ عَلٰی مَنِ تَّبَعَ الْھُدٰی ، اِنَّا قَدْ اُوْحِیَ اِلَیْنَا اَنَّ الْعَذَابَ عَلٰی مَنْ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی،﴾(48۔47:20) ’’موسیٰ نے فرمایا(اے فرعون)!ہم تیرے پاس رب کی نشانی لے کر آئے ہیں سلامتی اس کے لئے جو راہ راست کی پیروی کرے اور جو جھٹلائے اور منہ موڑے اس کے لئے (آگ کے)عذاب ہے۔‘‘ (سورہ طٰہٰ،آیت 30) (س)حضرت عیسیٰ علیہ السلام: ﴿ وَ قَالَ الْمَسِیْحُ یٰبـَنِیْ اِسْرَائِیْلَ اعْبُدُوا اللّٰہَ رَبِّیْ وَ رَبَّکُمْ اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ مَاْوٰہُ النَّارُ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴾(72:5) ’’اور مسیح نے کہا اے بنی اسرائیل!اللہ کی بندگی کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اس پر اللہ نے جنت حرام کردی اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں۔‘‘(سورہ مائدہ ،آیت 72) (ش)دیگر انبیاء و رسل : ﴿ وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلاَّ مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ فَمَنْ اٰمَنَ وَ اَصْلَحَ فَلاَ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَ لاَ ھُمْ یَحْزَنُوْنَ، وَ الَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا یَمَسُّھُمُ الْعَذَابُ بِمَاکَانُوْا یَفْسُقُوْنَ،﴾ (49۔48:6) ’’اور نہیں بھیجتے ہم رسول مگر اس لئے کہ نیک عمل کرنے والوں کو وہ اچھے انجام کی خوش خبری دیں اور برے عمل کرنے والوں کو عذاب سے ڈرائیں پھر جو لوگ ان کی بات مان لیں اور اپنے طرز عمل کی اصلاح کرلیں ان کے لئے نہ خوف ہو گا نہ وہ غم کھائیں گے اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے انہیں ان کی نافرمانی کی وجہ سے عذاب آکر رہے گا۔(سورہ انعام ،آیت49۔48) (ص)حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم : ﴿ قُلْ اِنَّمَا اَعِظُکُمْ بِوَاحِدَۃٍ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰہِ مَثْنٰی وَ فُرَادٰی ثُمَّ تَتَفَکَّرُوْا مَا بِصَاحِبِکُمْ
Flag Counter