Maktaba Wahhabi

197 - 219
مسئلہ 306:امیر،غریب،مرد،عورت،عالم،جاہل،عابد،زاہد،ہرمسلمان کوہرقیمت پر جہنم کی آگ سے بچنے کی فکر کرنی چاہئے۔ عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( ثُمَّ لَیَقِفَنَّ اَحَدُکُمْ بَیْنَ یَدَیِ اللّٰہِ لَیْسَ بَیْنَہٗ وَ بَیْنَہٗ حِجَابٌ وَ لاَ تُرْجُمَانٌ یُتَرْجِمُ لَہٗ ثُمَّ لَیَقُوْلَنَّ لَہٗ اَ لَمْ اُوْتِکَ مَالاً۔ فَلَیَقُوْلَنَّ بَلٰی، ثُمَّ لَیَقُوْلَنَّ اَلَمْ اُرْسِلْ اِلَیْکَ رَسُوْلاً۔ فَلَیَقُوْلَنَّ بَلٰی فَیَنْظُرُ عَنْ یَمِیْنِہٖ فَلاَ یَرٰی اِلاَّ النَّارَ ثُمَّ یَنْظُرُ عَنْ شِمَالِہٖ فَلاَ یَرٰی اِلاَّ النَّارَ فَلْیَتِّقِیَنَّ اَحَدُکُمُ النَّارَ وَ لَوْ بِشِقِّ تَمْرَۃٍ فَاِنْ لَمْ یَجِدْ فَبِکَلِمَۃٍ طَیِّبَۃٍ)) ۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] ’’حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’(قیامت کے دن)تم میں سے کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حال میں کھڑا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے درمیان کوئی حجاب ہو گا نہ ترجمان ہوگا تب اللہ تعالیٰ بندے سے پوچھے گا’’ کیا میں نے تجھے (دنیا میں)مال نہیں دیا تھا؟‘‘بندہ عرض کرے گا ’’کیوں نہیں یا اللہ دیا تھا۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا ’’کیامیں نے تیری طرف رسول نہیں بھیجا تھا؟‘‘ بندہ عرض کرے گا ’’کیوں نہیں یا اللہ بھیجاتھا۔‘‘ پھر بندہ اپنی دا ہنی جانب دیکھے گا تو بھی آگ ہی آگ نظر آئے گی پھر بائیں جانب دیکھے گا تو آگ ہی آگ نظر آئے گی، لہٰذا تمہیں آگ سے ضرور بچنا چاہئے خواہ کھجور کی گٹھلی ہی (بطور صدقہ)کیوں نہ ہو اگر وہ میسر نہ ہو تو اچھی بات کہہ کرہی جہنم کی آگ سے بچو۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے مسئلہ 307:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو آگ سے ڈرانے کا حق ادا فرما دیا۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ (( وَ اَنْذَرْتُکُمُ النَّارَ، اَنْذَرْتُکُمُ النَّارَ)) فَمَا زَالَ یَقُوْلُھَا حَتّٰی لَوْ کَانَ فِیْ مَقَامِیْ ھٰذَا لَسَمِعَہٗ اَھْلُ السُّوْقِ،حَتّٰی سَقَطَتْ خَمِیْصَۃٌ کَانَتْ عَلَیْہِ عِنْدَ رِجْلَیْہِ۔ رَوَاہُ الدَّارِمِیُّ [2] (صحیح) حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’لوگو!میں
Flag Counter