Maktaba Wahhabi

73 - 219
بِالْمَائِ))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بخار جہنم کی بھاپ سے آتا ہے،لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 51:جہنم کی آگ کا تصور ذہن میں رکھنے والا شخص کبھی آرام کی نیند نہیں سو سکتا۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ((مَا رَأَیْتُ مِثْلَ النَّارِنَامَ ھَارِبُھَا وَ لاَ مِثْلَ الْجَنَّۃِ نَامَ طَالِبُھَا))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے جہنم سے بھاگنے والے کسی شخص کو (آرام کی نیند)سوتے نہیں دیکھا نہ ہی جنت کے کسی خواہشمند کو (آرام کی نیند)سوتے دیکھا ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 52:جہنم کی آگ مسلسل بھڑکانے کی وجہ سے سرخ ہونے کی بجائے شدید سیاہ ہوچکی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّہٗ قَالَ: أَ تَرَوْنَھَا حَمَرَائَ کَنَارِکُمْ ھٰذِہٖ: لَھِیَ اَسْوَدُ مِنَ الْقَارِ. رَوَاہُ مَالِکٌ [3] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ’’کیا تم جہنم کی آگ کو دنیا کی آگ کی طرح سرخ سمجھتے ہو وہ تو تارکول سے بھی زیادہ سیاہ ہے۔‘‘اسے مالک نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter