Maktaba Wahhabi

204 - 358
٭ صحابۂ کرام کی ردائے عظمت و تقدس کو تار تار کیا جا رہا ہے۔ ٭ قرآنی تشریح کے منصبِ رسالت پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ ٭ اور بہ زعم خویش ’’مجتہد‘‘ بننے والے یہ منصبِ رسالت خود اپنے لیے خاص کر رہے ہیں۔ اس لیے وہ آیاتِ قرآنی کی ایسی ایسی تاویل کر رہے ہیں کہ بقول علامہ اقبال ؎ ولے تاویل شاں در حیرت انداخت خدا و جبریل و مصطفی را اور یوں یہ لوگ قرآن کو بازیچۂ اطفال بنا کر ایک تازہ شریعت ایجاد کر رہے ہیں۔ ان بے توفیق فقیہانِ حرم کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ ان کی فکری ترکتازیوں سے اسلام کا روئے آبدار کس طرح مسخ ہو رہا ہے، صحابہ و تابعین کے منہج اور ان کی تعبیرات سے انحراف کے نتیجے میں گمراہیوں کا دروازہ کس طرح چوپٹ کھل رہا ہے اور ذہنی ارتداد میں مبتلا لوگ ان کی اباحت پسندی اور شعائرِ اسلام (ڈاڑھی وغیرہ) کی بے توقیری سے کتنے شاداں و فرحاں ہیں کہ احکام و شعائرِ اسلام کی پابندی کے بغیر بھی جنت کے مزے اڑائیں گے۔ گویا ع رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی ؎ دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کام کشتی کسی کی پار ہو یا درمیاں رہے
Flag Counter