Maktaba Wahhabi

225 - 358
کے صحیح اور متفقہ مفہوم سے انحراف کیا ہے؟ یہ مخترعہ مفہوم اس وقت تک صحیح قرار نہیں پا سکتا، جب تک اس میں استمرار اور دوام کے دلائل یا داخلی قرائن کی وضاحت سامنے نہیں آتی۔ یہ کوئی انتہائی مخصوص قسم کی خردبین ہے، جو علمِ لدنی کی طرح، صرف غامدی گروہ ہی کے پاس ہے۔ اس لیے اس گروہ سے پہلے سب نے اسے عبوری سزا اور ہر زانی کے لیے عام سمجھا اور آج بھی پوری امت، اس شرذمۂ قلیلہ کے سوا، یہی سمجھ رہی ہے۔ اس خُرد بینی تفسیر کی رو سے حسبِ ذیل گھپلے ان آیات کے مفہوم میں واقع ہوتے ہیں: ٭ یہ عبوری سزا نہیں، مستقل سزا ہے (جب کہ ایسا نہیں ہے)۔ ٭ اسے عبوری سزا قرار دینے والی روایات غیر صحیح ہیں (جب کہ پوری اُمت ان کو مانتی ہے)۔ ٭ سورت نور کی آیت {اَلزَّانِیَۃُ وَالزَّانِیْ۔۔۔} کا ان آیات سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ وہ زنا کے عام مجرموں کے لیے ہے، چاہے وہ شادی شدہ ہوں یا کنوارے (جب کہ امت اس کو خاص مانتی ہے صرف کنوارے زانیوں کے لیے)۔ ٭ پیشہ ور بدکار مرد و عورت یا یاری آشنائی کو مستقل معمول بنانے والوں کو اگر حکومت یا عدالت چاہے تو ایسے غنڈوں، بدمعاشوں کو تعزیر کے طور پر رجم کی سزا دے سکتی ہے (جب کہ امت کے نزدیک عادی زنا کاروں کی، عام زانیوں سے الگ، کسی مستقل سزا یا تعزیری سزا کا قرآن و حدیث میں کوئی وجود ہی نہیں ہے)۔ ٭ عہدِ رسالت میں ایسے صحابہ اور صحابیات موجود تھیں، جنھوں نے قحبہ گری کو
Flag Counter