Maktaba Wahhabi

186 - 534
House Financing Car Financing Plant and machinery financing وغیرہ شامل ہیں۔ مشارکہ متناقصہ کی صورت وضاحت: (1) سب سے پہلے صارف بینک سے اپنے مطلوبہ سامان کے لئے تمویل (Financing) کی خواہش کا اظہار کرتا ہے ، اور بینک صارف سے مشارکہ کا معاہدہ کرتا ہے۔ اسی معاہدہ میں صارف بینک سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ مطلوبہ سامان میں بینک کا جو حصہ (Share) بنتا ہے وہ الگ الگ (Units) کی صورت میں ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر خریدے گا۔ (2) بینک اور صارف دونوں مل کر مطلوبہ سامان میں مخصوص رقم ادا کرکے ملکیت میں شراکت دار بن جاتے ہیں ، جس میں بینک کا حصہ کم از کم 80 اور زیادہ سے زیادہ 90فیصد تک ہوتا ہے اور اگر کوئی کاروبار ہے تو صارف اور بینک شرکہ العقد کے ذریعہ پارٹنر بن جاتے ہیں۔ (3) صارف اور بینک کے سرمایہ سے مطلوبہ سامان حاصل کیا جاتا ہے یا کوئی کاروبار شروع کیا جاتا ہے۔ (4) اگر مشارکہ متناقصہ کے ذریعہ کوئی سامان خریدا گیا ہے تو مذکورہ سامان کو صارف استعمال کرتا ہے مثلاً
Flag Counter