Maktaba Wahhabi

64 - 166
نسبت حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف کر دی تا کہ اس بہانے قرآن مجید میں اپنی آراء داخل کر سکیں۔ اس کے الفاظ ہیں: The motives underlying the Uthman collection of the Quran have been shown to derive from the schools' attempts to smuggle into the Quran texts unwarranted interpolations designed to support local opinion on certain debated topics and calculated to swing the argument in their favour. 21 اس کے بقول مسلمان علماء نے عرضہ اخیرہ (Last Revision of the Prophet with Gibreel) میں بہت سی قرا ء ات کو منسوخ قرار دیا ہے۔نسخ کا تصور گھڑنے کے بعد انہی فقہاء نے یہ کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی میں اس لیے قرآن مجید کو ایک کتابی صورت نہیں دے سکے کہ وحی نازل ہو رہی تھی اور ابھی نسخ کا امکان موجود تھا۔ اس کے الفاظ ہیں: The exclusion of the Prophet from the task of the collecting and promulgating the revalations has been rationalised into the very impossibility of the doing so, on the ground that as long as he remained alive, a safe and certain recension of the valid revalations was unthinkable. With naskh a daily possibility, the extent to which the Quran would continue to have valid applicabilityfor the law could confidently be recognised only with the Prpphet dead and silent. 22 قرآن مجید کے بارے مستشرقین کی تحقیقات کے نتائج میں اس قدر اختلاف تضاد (Contradiction) یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کی رائے درست نہیں ہے۔ قرآن مجید کے زمانہ نزول ہی سے اس کے مخالفین اس کے بارے کوئی ایک موقف پیش کرنے سے قاصر رہے ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کسی مشرک نے وحی قرآنی کو شعر کہا تو کسی نے اسے کہانت سے تشبیہہ دی۔ کسی نے لوک کہانیوں قرار دیا تو کسی نے عجمی غلام کے
Flag Counter