Maktaba Wahhabi

100 - 103
’’ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : میں نے اپنا ایسا بندہ رسول بنا کر بھیجا ہے جو حق بات کہتا ہے یقیناًآزمائش اور یاددھانی نفع دیتی ہے‘‘۔ شھدت بہ فقوموا صدقوہ فقلتم لانقوم ولا نشاء ’’ میں اس کے حق ہونے کی گواہی دیتا ہوں اٹھو اس کی تصدیق کرو۔ مگر تم نے کہا : ہم نہیں کھڑے ہوتے نہ ہم اسے چاہتے ہیں ‘‘۔ ألا أبلغ أبا سفیان عنی فأنت مجوف نخب ھواء ’’ سنو ابو سفیان کو میری طرف سے پیغام پہنچادو کہ تو کھوکھلا بزدل اور ناتوان ہے‘‘۔ بأن سیوفنا ترکتک عبدا و عبدا الدار سادتھا الإماء ’’ ہماری تلواروں نے تجھے غلام بنا کر چھوڑا ہے اور قبیلہ عبدالدار کی سرداری تو لونڈیاں ہی کرتی ہیں ‘‘۔ ھجوت محمدا فأجبت عنہ و عند اللّٰہ فی ذاک الجزاء ’’ تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی برائی بیان کی تو میں نے ان کی طرف سے جواب دیا ہے اس عمل میں میرے لئے اللہ کے نزدیک اجر و جزا ہے‘‘۔ أنہجوہ ولست لہ بکفء ؟ فشرکما لخیرکما الفداء ’’ کیا تو ان کی برائی بیان کرتا ہے؟حالانکہ تو ان کا ہمسر نہیں ہے تمہاری خیر اور بھلائی کا تمہارا شر ہی بدلہ ہے ‘‘۔(یعنی تم میں بھلائی برائے نام اور برائی بدرجہ کمال ہے)۔مترجم فمن یہجو رسول اللّٰہ منکم ویمدحہ و ینصرہ سواء ’’ تم میں سے جور سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برائی بیان کرتا ہے یا تعریف اور مدد کرتا ہے۔تو یہ دونوں حیثیتیں برابر ہیں ‘‘۔(تمہارا برائی بیان کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی کمی نہیں کرتا نہ تمہارا تعریف کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کچھ اضافہ کرتا ہے) فِان أبی ووالدہ وعرضی لعرض محمد منکم فداء
Flag Counter