Maktaba Wahhabi

42 - 103
اخلاق کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا 1۔اے میرے اللہ! بہترین اعمال اور بہترین اخلاق کی طرف میری رہنمائی فرما! تیرے سوا ان کی طرف کوئی رہنمائی نہیں کر سکتا۔ مجھے برے اعمال اور برے اخلاق سے بچا۔ تیرے سوا ان سے کوئی نہیں بچا سکتا‘‘۔ (اخرجہ النسائی۔ صحیح فی جامع الاصول)۔ 2۔’’اے میرے اللہ! برے اخلاق و اعمل، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں‘‘۔ (رواہ الترمذی)۔ 3۔’’اے میرے اللہ! ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما اور ہمارے حالات درست فرما‘‘ (رواہ البخاری)۔ 4۔’’اے میرے اللہ! میں بشر ہوں، میں نے جس مسلمان کو برا بھلا کہا ہو یا اس پر لعنت کی ہو تو اس کے لئے پاکیزگی اور اجر کا باعث بنا دے۔ (رواہ مسلم)۔ 5۔اے میرے اللہ! میری امت کو جو شخص کسی امر کا ذمہ دار (حاکم) ہو پھر وہ لوگوں پر سختی کرے تو تو بھی اس پر سختی کر اور میری امت کا جو حاکم امت (رعایا) پر نرمی کرے تو بھی اس کے ساتھ نرمی فرما‘‘ (رواہ مسلم)۔ 6۔’’اے میرے اللہ! میں ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو فائدہ نہ پہنچائے‘‘۔ (رواہ مسلم)۔ 7۔’’اے میرے اللہ! جس طرح تو نے میری خوبصورت پیدائش کی ہے اسی طرح میرے اخلاق بھی اچھے کر دے‘‘۔ (رواہ احمد)۔ جھگڑے کے وقت درگزر کرنا 1۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو گالی دی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے حیران ہوئے اور مسکراتے رہے۔ جب اس نے بہت زیادتی کی تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی اس کی کسی بات کا جواب دے دیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوئے اور اٹھ کر چل دیئے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے جا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے اور یوں مکالمہ ہوا: ابوبکر:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ مجھے گالی دے رہا تھا تو آپ بیٹھے رہے۔ جب میں اس کی کسی بات کا جواب دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہو گئے اور اٹھ کر چل دیئے!! الرسول:تیرے ساتھ ایک فرشتہ تھا جو اسے جواب دے رہا تھا۔ جب تو نے اسے
Flag Counter