Maktaba Wahhabi

71 - 103
میں سرزد ہوئی ہو گی وہ معاف کر دی جائے گی۔ (رواہ الحاکم)۔ 12۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں زیادہ عیش و تجمل سے مع کیا کرتے تھے اور ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم کبھی کبھی ننگے پاؤں چلا کریں۔ (رواہ ابوداؤد)۔ 13۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ تر دع ان کلمات کے ساتھ ہوتی تھی: ﴿اَللّٰھُمَّ اَتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ (متفق علیہ)۔’’اے میرے اللہ ہمیں دنیا و آخر ت میں بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا‘‘۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح (دل لگی) 1۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے میل جول رکھتے تھے یہاں تک کہ میرے ایک چھوٹے بھائی سے کہا کرتے تھے: ’’ابو عمیر! تیری نُفیر کیا کیا حال ہے‘‘؟ عمیر کی ایک بلبل تھی جس سے وہ کھیلا کرتا تھا۔ پھر وہ مر گئی تھی۔ (متفق علیہ)۔ نُفِر سرخ چونچ والی چڑیا تھی۔ 2۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک دفعہ عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمسے خوش طبعی کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں جو بات بھی کرتا ہوں وہ سچی ہوتی ہے‘‘ (یعنی خوش طبعی میں بھی میری زبان سے غلط بات نہیں نکلتی)۔ (رواہ الترمذی)۔ 3۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری کے لئے اونٹ مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں تجھے اونٹ کے بچے پر سوار کرتا ہوں۔ اس نے عرض کیا: میں اونٹ کے بچے کو کیا کروں گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جوان اونٹنیاں بھی تو اونٹوں کے بچے ہی ہوتے ہیں‘‘۔ (رواہ ابوداؤد و الترمذی)۔ 4۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’اے دو کان والے‘‘۔ (رواہ الترمذی 5۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک جنگلی آدمی کا نام زاھر بن حرام تھا۔ وہ جنگل سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تحفہ بھیجا کرتا تھا۔ جب وہ جانا چاہتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تیار کرتے تھے۔ اسے کچھ سامان دیتے تھے۔ ایک دفعہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’زاہر ہمارا جنگلی صحرا ہے اور ہم اس کے باشندے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے محبت کرتے تھے۔ وہ بدصورت تھا۔ ایک دن وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا وہ اپنا سامان بیچ رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیچھے سے آ کر اسے ہم آغوش کر لیا۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو
Flag Counter