Maktaba Wahhabi

37 - 103
8۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: آپ مشرکین کے خلاف دعا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے لعنت کرنے کے لئے نہیں بھیجا گیا بلکہ مجھے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے‘‘۔ (رواہ مسلم)۔ 9۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیک فال لیتے تھے، بدفالی نہیں لیتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھا نام پسند آتا تھا۔ (رواہ احمد)۔ (نیک فال لینے کی صورت یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی مریض سے کہے: سالم۔ تو اسے لفظ سے یہ خیال کرے کہ ان شاء اللہ اور صحت ہو گی۔ کوئی تکلیف نہیں یہ تو خطاؤں سے پاک کرنے کا باعث ہے۔ اس سے بیماری کو اپنے لئے بہتر خیال کرنا۔ بدشگونی یہ ہے کہ کسی ناگوار چیز کو دیکھ کر یہ خیال کرنا کہ یہ میری بدبختی کی علامت ہے۔ (مترجم)۔ 10۔سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بات کرتے وقت میری طرف رخ کرتے تھے۔ میں نے خیال کیا کہ میں لوگوں سے بہتر ہوں۔ عمرو ابن العاص:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بہتر ہوں یا ابو بکر رضی اللہ عنہ؟ الرسول:ابوبکر رضی اللہ عنہ بہتر ہیں۔ عمرو ابن العاص:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بہتر ہوں یا عمر رضی اللہ عنہ؟ الرسول:عمر رضی اللہ عنہ بہتر ہیں۔ عمرو ابن العاص:میں نے جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچا جواب ہی دیا۔ تب میں نے خواہش کی کاش میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہ کرتا۔(رواہ الترمذی۔ حسن)۔ 11۔عطاء ابن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عبداللہ بن عمرو ابن العاص سے مل کر کہا: مجھے توراۃ میں مذکور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفت مجھے بتائیے تو عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں: توراۃ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض وہ صفات ذکر کی گئی ہیں جو قرآنِ کریم میں مذکور ہیں۔ قرآنِ کریم میں ہے: ﴿یَآ اَیُّھَا النَّبِیُّ اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شَاھِدًا وَ مُبَشِّرًا وَ نَذِیْرًا﴾ ’’اے نبی ہم نے آپ کو گواہی دینے والا، اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے‘‘۔ حدیث شریف میں صفت ہے: ’’ان پڑھ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچاؤ کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذریعہ بنایا ہے۔ تو میرا بندہ اور رسول ہے۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا ہے۔ نہ وہ اکھڑ اور نہ سخت مزاج ہے۔ نہ بازاروں میں شور مچانے والا ہے۔ نہ برائی کا جواب برائی سے دیتا ہے بلکہ معاف کرتا اور درگزر کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی روح قبض نہیں کرے گا جب تک ٹیڑھی ملت کو
Flag Counter