Maktaba Wahhabi

86 - 103
رحمۃ اللہ‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب دیا۔ وہ بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیس نیکیاں‘‘۔ پھر ایک اور آدمی نے آ کر کہا: ’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جواب دیا وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تیس نیکیاں‘‘ (یعنی ایک دفعہ السلام علیکم کہنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔ اس کا ایک دفعہ جواب دینے پر بھی دس نیکیاں ملتی ہیں۔ ان تین آدمیوں نے گو ایک ایک دفعہ السلام علیکم کہا تھا مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں کو جواب دیا تھا لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیس نیکیاں حاصل ہوئیں اور ان کو دس دس۔ مترجم)۔ (رواہ الترمذی و ابوداؤد)۔ 9۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جب تم گھر میں داخل ہو تو اہلِ خانہ کو سلام کہو وار جب گھر سے نکلو تو اہلِ خانہ سے سلام کے ساتھ رخصت ہوا کرو۔ (رواہ البیہقی۔ حسن)۔ 10۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’اے پیارے بیٹے جب تو اپنے اہلِ خانہ کے پاس آئے تو سلام کہہ۔ تجھ پر اور تیرے اہلِ خانہ پر برکت نازل ہو گی‘‘۔ (رواہ الترمذی)۔ 11۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص سلام سے پہلے بات شروع کر دے اسے جواب نہ دو۔ (رواہ فی الحلیۃ و حسنہ الالبانی)۔ 12۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص اپنے بھائی سے ملے تو اسے سلام کے۔ اگر ان کے درمیان کوئی درخت، دیوار یا کوئی پتھر حائل ہو جائے (اس کی اوٹ میں ہو جانے کے بعد) پھر اس سے ملے تو پھر اسے سلام کہے‘‘۔ (رواہ ابوداؤد)۔ 13۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’اگر کوئی جماعت کہیں سے گذرے تو ان کی طرف سے ایک آدمی کا سلام کہنا کافی ہے۔ اور بیٹھنے والوں سے بھی ایک ہی آدمی جواب دے دے تو سب کی طرف سے کفایت کرتا ہے‘‘ (رواہ ابوداؤد)۔ 14۔سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا۔ پھر میں ان سے آ ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل رہے تھے (قتیبہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے) خیر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف اشارہ کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو مجھے بلا کر فرمایا: ’’تو نے ابھی مجھے سلام کہا تھا اور میں نماز پڑھ رہا تھا۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی کا مشرق کی طرف رخ کئے ہوئے تھے۔ (رواہ مسلم)۔ 15۔سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے کہا: نماز پڑھنے کے دوران جب لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح جواب دیتے تھے؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح کہتے
Flag Counter