Maktaba Wahhabi

98 - 103
’’ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی سے عہدو پیمان کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عہدو پیمان اور ذمہ داری کو پورا کرتے ہیں ‘‘۔ بک یا ابن عبداللّٰہ قامت سمحۃ بالحق من ملل الھدی غراء ’’ اے عبداللہ کے بیٹے صلی اللہ علیہ وسلم ہدایت یافتہ عقلمند لوگ حق کی بنا پر نرمی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں ‘‘۔ بنیت علی التوحید وھی حقیقۃ نادی بہا (الحکماء والعقلاء) ’’ توحید کی بنیاد پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ایسی عمارت تشکیل پائی ہے کہ دنیا کے تمام عقلمند لوگ اس بنیاد(لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ) کے ذریعے اپنی آواز بلند کرتے ہیں ‘‘۔ اللّٰہ فوق اللّٰه الخلق فیہا وحدہ والناس تحت لواءا أکفاء ’’ اللہ تعالیٰ ساری مخلوق سے بالا تر ہے وہ تنہا ہے اور لوگ اس دین کے جھنڈے تلے برابر ہیں ‘‘۔ والدین یسر والخلافۃ بیعۃ والأمر شوری والحقوق قضائُ ’’ دین آسان ہے اور خلافت بیعت سے وجود پاتی ہے سیاسی امور مشورے سے اور حقوق العبادکی ادائیگی لازم ہے‘‘۔ أنصفت أھل الفرق من أھل الغنی فالکل فی حق الحیاۃ سواء ’’ محتاج اور دولتمند لوگوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاف کیا ہے لہذا جینے کے حق میں سب کے سب برابر ہیں ‘‘۔ ظلموا شریعتک التی نلنا بہا مالم ینل فی رومۃ الفقہاء ’’لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت پر ظلم کیا ہے جس سے ہم نے وہ کچھ حاصل کیا ہے جو اہل علم و فکر نے رومۃ الکبریٰ سے بھی حاصل نہیں کیاتھا‘‘۔ صلّٰی علیک اللّٰہ ما صحب الدجی حاد وْنت بالفلا و جناء
Flag Counter