Maktaba Wahhabi

14 - 402
یہاں یہ بات ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ فیصل آباد میں آج تو بہت سے ماشاء اﷲ اہلِ ثروت ہیں،جنھیں علمائے کرام کی میزبانی کا شرف حاصل ہوتا رہتا ہے،مگر ایامِ ماضی میں یہ پوزیشن نہ تھی،بلکہ حضرات علمائے کرام اور شیوخِ عظام کی میزبانی کا شرف محترم مولانا محمد یوسف انور صاحب کے والدِ گرامی جناب حاجی عبدالرحمان رحمہ اللہ کو یا جناب مولوی کریم بخش انصاری کو حاصل ہوتا تھا۔حاجی عبدالرحمان مرحوم جامع مسجد اہلِ حدیث کے سامنے منشی محلے میں رہایش پذیر تھے اور مولوی کریم بخش مرحوم کی رہایش جامع مسجد مبارک اہلِ حدیث منٹگمری بازار کے قریب تھی،اور دونوں کا گھر علمائے کرام کا مسکن تھا۔ بہت کم حضرات کو علم ہے کہ حاجی عبدالرحمان مرحوم کی مسلسل ترغیب اور رابطے ہی سے جناب صوفی احمد مرحوم اور محترم حاجی محمد بشیر صاحب (انصاف پرنٹر والے) شیخ بشیر احمد مرحوم،چیچہ وطنی والے،مسلکِ اہلِ حدیث سے شناسا ہوئے اور بالآخر اس کی حقانیت کو قبول کر کے اس کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ان کی تمام مسلکی خدمات یقینا حاجی عبدالرحمان مرحوم کے لیے صدقہ جاریہ ہیں اور ان کی حسنات میں سے ایک حسنہ ہیں۔ شہر کے کسی محلے یا کالونی میں یا شہر کے مضافات میں کوئی دعوتی و تبلیغی پروگرام ہوتا تو علمائے کرام کی میزبانی کا شرف حاجی عبدالرحمان کو حاصل ہوتا۔علمائے کرام کی ان کے گھر تشریف آوری ہی ہمارے مولانا محمد یوسف انور صاحب حفظہ اللہ کے لیے ان کے احوال و واقعات کو جاننے کا باعث بنی۔محترم مولانا صاحب کو اﷲ تعالیٰ نے حفظ و ضبط کی وافر دولت بھی عطا فرمائی ہے،جس کی بدولت اب پیرانہ سالی اور صحت کے عوارض کے باوصف اسلاف کا تذکرہ،سبق آموز اور نصیحت سے بھرپور
Flag Counter