Maktaba Wahhabi

156 - 402
خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری کی یاد میں (پیدایش: 1918ء ،وفات: 6 اگست 2005ء) مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ،خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری سے 10 اپریل اتوار کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس جامعہ سلفیہ میں آخری ملاقات ہوئی تھی۔مولانا مرحوم اور راقم الحروف ساتھ ساتھ اسٹیج پر بیٹھے تھے،اس کے بعد لاہور مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں وہ علالت کے باعث تشریف نہ لا سکے۔11 ربیع الاول کو ہم نے جامع اہلِ حدیث امین پور بازار میں سالانہ سیرت کانفرنس پر انھیں مدعو کیا تھا،تاکہ پرانی یادیں تازہ ہو جائیں،لیکن یہاں بھی خرابیِ صحت کے سبب وہ نہ آ سکے،بالآخر ع دیکھا اس بیماریِ دل نے آخر کام تمام کیا وہ اس جہانِ فانی کو چھوڑ کر اپنے رب کے حضور پہنچ گئے۔إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ مولانا شیخوپوری نے قریباً پینتالیس پچاس برس اﷲ تعالیٰ کی پاک کتاب قرآنِ حکیم اور رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتِ مطہرہ کی روشنی میں خطابت کے جوہر دکھائے۔ملک کا کوئی چھوٹا بڑا شہر و قصبہ اور دیہی مقام ایسا نہیں ہے جو ان کے
Flag Counter