Maktaba Wahhabi

188 - 402
حضرت حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی کا سانحۂ ارتحال (پیدایش: دسمبر 1927ء ،وفات: 2 نومبر 2008ء) اِک دیا اور بجھا اور بڑھی تاریکی بالآخر حضرت مولانا حافظ محمد یحییٰ عزیز میر محمدی بھی طویل علالت کے بعد ہمیں داغِ مفارقت دے گئے اور اپنے خالقِ حقیقی کے حضور پہنچ گئے۔إنا اللّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی نصف صدی تک کی دعوتِ دین کی مثالی خدمات قبول و منظور فرما کر اپنی بخشش و رحمت سے جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔آمین حضرت حافظ صاحب میانے قد و قامت،کشادہ پیشانی،سرخ و سفید رنگت اور موٹی موٹی روشن آنکھوں کے ساتھ توانا جسم اور بارعب شخصیت کے مالک تھے،لیکن وہ رقتِ قلب کا اعلیٰ نمونہ اور انکسار و تواضع کا خوب صورت پیکر تھے،جن کی صحبتِ بابرکت میں چند لمحات گزارنے اور وعظ و تذکیر کی مجلس میں بیٹھنے کی ہمیشہ آرزو رہتی۔ بلاشبہہ ان کے مواعظِ حسنہ اور دعوت و ارشاد سے ملک و بیرونِ ملک کے لاتعداد لوگوں نے اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کی اور کسبِ فیض کیا،ملک کے اطراف و اکناف ہی نہیں،بلکہ برطانیہ اور دوسرے یورپین ممالک میں بھی ان کے موثر کلام و بیان کی حسین یادیں اور فیوض و برکات بھری مجلسیں بھلائی نہیں جا سکیں
Flag Counter