Maktaba Wahhabi

142 - 402
سیاست دانوں کی طرح یہ وابستگی اور وفاداری کبھی تبدیل نہ کی۔ان صفحات میں مولانا مرحوم کی کون کون سی خوبی کا ذکر کروں اور زندگی کے کس کس تابناک پہلو کو اجاگر کروں۔اگرچہ راقم الحروف گذشتہ بیس برسوں سے مرکزی جامع مسجد اہلِ حدیث میں خطابت کے فرائض انجام دے رہا ہے،لیکن ہر جمعہ کو یہ احساس ضرور ہوتا ہے کہ کہاں مولانا علیہ الرحمہ کی شخصیت﴿ وَزَادَهُ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ﴾اور کہاں یہ بندۂ بے بضاعت! کہ ’’من آنم کہ من دانم‘‘ والی بات ہے۔ الغرض مولانا محمد صدیق رحمہ اللہ کم و بیش پینتیس برس مرکزی جامع مسجد اہلِ حدیث امین پور بازار فیصل آباد میں خطابت کے جوہر دکھاتے رہے،ان کی سرپرستی اور راہنمائی میں راقم الحروف ان برسوں میں جامع مسجد اہلِ حدیث رحمانیہ مندر گلی میں خدمت انجام دیتا تھا۔ان کے ساتھ گزرے ہوئے حسین ماہ و سال کی بھولی بسری یادیں ستمبر کی مناسبت سے بس ایسے ہی نوکِ قلم پر آ گئیں۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کر فردوسِ بریں میں بلند مراتب عطا فرمائے اور ان کی دینی و ملی اور مسلکی خدمات پر انھیں اجرِ عظیم سے نوازے۔ ٭٭٭
Flag Counter