Maktaba Wahhabi

200 - 402
خطیبِ پاکستان مولانا محمد حسین شیخوپوری سے دلی انس و محبت اور مناظرِ اسلام مولانا حافظ عبداﷲ شیخوپوری سے ان کی رفاقت ایک مسلمہ حقیقت تھی۔ مرکزی جمعیت کے موجودہ قائدین پروفیسر ساجد میر حفظہ اللہ اور حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ سے انھیں گہری عقیدت اور بڑا اعتماد تھا،جس کا اظہار وہ جماعتی اجلاسوں میں زور دار الفاظ سے کیا کرتے اور ان کے لیے دعا گو رہتے۔اب ہم ان کے لیے دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرمائے،ان کے قائم کردہ دینی مراکز کو ان کے صدقاتِ جاریہ بنائے اور ان کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان و خاندان اور حلقۂ احباب کو صبر و حوصلے کی توفیق سے نوازے۔آمین ثم آمین ٭٭٭
Flag Counter