Maktaba Wahhabi

254 - 402
مصالحت کرانے میں ان کا بڑا کردار رہا۔ حاجی صاحب کی عوام الناس سے انہی ہمدردیوں اور معاشرتی خوبیوں کا نتیجہ تھا کہ ان کے جنازے میں زندگی کے تمام شعبوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی،گلشن کالونی کا وسیع و عریض پارک اور اطراف کی سڑکیں بھی نمازیوں سے بھرپور تھیں۔اﷲ تعالیٰ ان لوگوں کی دعاؤں کو قبول و منظور فرما کر ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔یہ حقیقت ہے کہ دنیاوی دولت کے ساتھ ساتھ اﷲ تعالیٰ نے انھیں تقویٰ و صالحیت،دونوں کی دولتوں سے بھی نوازا تھا۔آج کے قحط الرجال کے دور میں ایسے اوصاف کے حاملین خال خال ہی نظر آتے ہیں۔بقول میر تقی میر ع پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ لوگ افسوس تم کو میر سے صحبت نہیں رہی یہ امر خوش آیند ہے کہ مرحوم کے صاحبزادگان؛ میاں محمد اکرام،میاں محمد سعید،میاں محمد ادریس،میاں محمد یوسف اور میاں محمد اسلم صاحبان میں باپ کی اچھی عادات و اطوار اور اخلاقیات کا رنگ کسی حد تک پایا جاتا ہے۔یہ پانچوں بھائی ماشاء اﷲ کاروبار کا خاصا تجربہ رکھنے والے اور حلیم الطبع اور ملنسار ہیں۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ انھیں نامور باپ کے خصائل و آداب اور طور طریقوں کو اپنانے کی توفیق بخشے اور خاندان پر حاجی غلام رسول صاحب کا سایۂ شفقت تادیر قائم رکھے۔آمین ٭٭٭
Flag Counter