Maktaba Wahhabi

301 - 402
مدت العمر اس کے انڈیا ایکٹ میں گرفتار ہوئے اور ’’ہندوستان چھوڑ دو‘‘ کی تحریک میں تقریباً تین سال جیل میں رہے۔1945ء میں صوبہ پنجاب کانگریس کے صدر چنے گئے۔الیکشن لڑا اور دھاریوال کی لیبر سیٹ سے منتخب ہو گئے۔1946ء کے وسط میں کانگریس سے الگ ہو کر مسلم لیگ میں چلے گئے۔(’’چٹان‘‘ 23 دسمبر 1963ء) قارئین نے مندرجہ بالا سطور پر نگاہ ڈالی تو یہ حقیقت نکھر کر سامنے آئی ہے کہ علمائے اہلِ حدیث نے نہ صرف دینی و سیاسی عظیم تحریکوں میں حصہ لیا،بلکہ وہ ان کے بانیوں میں سے تھے اور ان کٹھن راہوں میں قید و بند کے مصائب اور دوسری مشکلات کو بسرو چشم برداشت کیا۔ الغرض اگر ہم تحریکِ پاکستان اور مسلم لیگ کے ذکر کو آگے بڑھانے کی طرف دیکھتے ہیں تو ہمیں خطبہ الٰہ آباد سے لے کر 23 مارچ 1940 کی قراردادِ پاکستان اور پھر سات سالہ کاوشوں کے نتیجے میں نوزائیدہ مملکت 14 اگست 1947ء کے وجود میں آنے تک علمائے اہلِ حدیث کا کردار انتہائی ممتاز اور سرفہرست نظر آتا ہے۔شاعر کی زبان میں ع جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں خیاباں خیاباں اِرم دیکھتے ہیں ٭٭٭
Flag Counter