اختیار کرتے ہیں اور یہاں خود غامدی صاحب نے بھی اسے اختیار کر کے بیان کیا ہے، وہاں اسے اختیار نہیں کیا، لیکن یہاں اس کو اختیار کر لیا، کیوں کہ یہاں ان کی ضرورت کچھ اور ہے اور وہ ہے تصویر سازی کا جواز و اثبات۔ لیکن چونکہ ان کی نیت اور مقصد میں فساد ہے، اس لیے طریقہ تو یقینا محدثین والا اختیار کیا ہے، تاہم نتیجہ محدثین کے نتائج سے یکسر مختلف اَخذ کیا ہے۔ اس باب کی یہی تمام حدیثیں محدثین اور علمائے اسلام کے سامنے بھی ہیں اور آج ہی نہیں، صدیوں سے ہیں، لیکن ان کو کسی حدیث سے بھی تصویر کا جواز معلوم نہیں ہوا اور وہ آج بھی ان احادیث کی وجہ سے تصویر کی حرمت ہی کے قائل ہیں نہ کہ جواز کے۔ اس گروہ سے پوچھا جائے کہ کون سی حدیث کے کون سے الفاظ سے ثابت ہوتا ہے: ’’ممانعت کا حکم صرف ان تصویروں کے بارے میں ہے، جو پرستش کے لیے بنائی گئی ہوں۔‘‘ کیوں کہ حدیث میں تو وجہ ممانعت، اﷲ تعالیٰ کی صفتِ خالقیت میں مشابہت ہے۔ علاوہ ازیں اگر ممانعت کی یہی علت (پرستش سے بچانا) تسلیم کر لی جائے، تب بھی اس کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ یہ علت آج بھی موجود ہے۔ آپ ان قبروں پر جا کر دیکھ لیں، جو پرستش گاہیں بنی ہوئی ہیں اور مرجع خلائق ہیں۔ وہاں ننگ دھڑنگ ملنگوں اور صدیوں پہلے فوت شدہ بزرگوں کی جعلی تصویریں خوب فروخت ہوتی ہیں، لوگ ان کو لے جا کر فریم کروا کے گھروں اور دکانوں میں تبرک کے طور پر لٹکاتے ہیں۔ کیا یہ پرستش کی صورت نہیں ہے؟ گویا غامدی صاحب کا مذکورہ اقتباس ان کے تضاد کا بھی مظہر ہے اور بلا دلیل دعوے کا بھی۔ |
Book Name | فتنۂ غامدیت، ایک تحقیقی وتنقیدی جائزہ |
Writer | حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ |
Publisher | دار أبي الطیب للنشر والتوزیع |
Publish Year | جولائی 2015ء |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 358 |
Introduction |