Maktaba Wahhabi

121 - 402
ممتاز علما مفتی محمود،مولانا عبدالرحمان اشرفی اور مولانا عبدالستار نیازی وغیرہم موجود تھے،جامعہ سلفیہ کی نمایندگی کرتے ہوئے مولانا محمد صدیق صاحب کے ہمراہ میں بھی تھا۔کھانے کا وقت آیا تو سب نے کھایا،مگر حضرت حافظ صاحب نے لقمہ تک نہ اٹھایا۔میٹنگ کے بعد میں نے اُن سے اس کی وجہ پوچھنے کی جسارت کی تو فرمایا: ’’اس محکمے میں قبروں اور درباروں کی آمدنی ہوتی ہے،اس لیے میں مناسب نہیں سمجھتا۔‘‘ کھانے پینے میں یہ خیال اور شبہات و مکروہات سے پرہیز،اسی کا نام تقویٰ ہے،اپنے اسلاف کی ان پاکیزہ صفات کو ملحوظِ خاطر رکھنا اور انھیں مشعلِ راہ بنانا ہمارے لیے بھی ضروری ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter