Maktaba Wahhabi

149 - 402
حاجی محمد اسحاق حنیف لاہور،شیخ محمد اشرف لاہور،میاں عبدالمجید لاہور،چوہدری محمد یعقوب راولپنڈی،حاجی محمد یعقوب فضل ربی ریڈیو کراچی،حاجی محمد اسماعیل صدپارہ کراچی،میاں عبدالستار گوجرانوالہ،چوہدری عبدالقادر ساہیوال،حاجی عبدالعظیم خان خانیوال،میاں عبدالعزیز سرگودھا،میاں عبدالستار سرگودھا،صوفی احمد دین فیصل آباد،حاجی عبدالرزاق لاہور اور شیخ منظور احمد لاہور وغیرہم۔ان تمام کاروباری حضرات میں میاں فضل حق سرِفہرست ہیں،جن پر کچھ حالات کی ستم ظریفی سے ناظمِ اعلیٰ کی ذمے داری ڈالی گئی،لیکن انھوں نے اسے خوب نبھایا۔ چنانچہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی تنظیم و تشکیل میں میاں صاحب کی کار کردگی بڑی نمایاں رہی۔پنجاب کے دور افتادہ اضلاع رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،مظفر گڑھ،بھکر اور لیہ میں مختلف اوقات میں راقم الحروف بھی اُن کے ہمراہ رہا۔ان اضلاع کے قصبات اور بہت سے دیہی مقامات پر مساجد و مدارس کی انھوں نے بنیادیں رکھیں۔صوبہ سرحد کے پہاڑی علاقوں: گلیات،نتھیا گلی،ایوبیہ،توحید آباد،کالا باغ،ایبٹ آباد اور بالا کوٹ میں عظیم الشان مساجد اور دینی درسگاہوں کی تعمیر و ترقی اور مسلکِ اہلِ حدیث کا فروغ اُن کے صدقاتِ جاریہ ہیں۔ صوبہ سندھ میں کراچی،حیدر آباد،سکھر اور میر پور خاص کے تنظیمی دوروں میں بھی کئی بار میں اُن کے ساتھ رہا۔آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور باغ،اسی طرح بلتستان و گلگت میں اہلِ حدیث مسجدوں،رفاہی اداروں اور مدرسوں کے انھوں نے جال بچھا دیے۔ان جگہوں پر بطورِ خطیب و مدرس کلام کرنے والے اکثر علما جامعہ سلفیہ کے فارغ التحصیل ہیں،جن کی تقرری میاں صاحب نے خاص طور پر کی تھی۔ جامعہ سلفیہ کمیٹی کی صدارت غالباً 1961ء میں انھوں نے سنبھالی،مختلف
Flag Counter