Maktaba Wahhabi

203 - 402
محاضراتِ قرآن،محاضراتِ حدیث،محاضراتِ سیرت اور حیاتِ مجدد الف ثانی خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ ان کی وزارتِ مذہبی امور کے زمانے میں سیرت کانفرنسوں اور امن و امان کے حوالے سے چند اجلاسوں میں ہمیں ڈاکٹر صاحب کو قریب سے دیکھنے اور ملنے جلنے کے مواقع ملتے رہے۔بلاشبہہ وہ جدید و قدیم علوم کے متبحر عالم اور دورِ حاضر کے مسائل کے حل پر گہرا عبور رکھتے تھے،جس کا اظہار ان کی فصیح و بلیغ خطابت اور پرحکمت تحریروں سے خوب نمایاں ہوتا تھا۔اخلاق و عادات کے ایسے کہ نجی محفلوں میں ان کی دلکش باتوں سے دوست اور احباب محبتیں اور شفقتیں سمیٹ رہے ہوتے،اب تو حال بقول شاعر کچھ اس طرح ہے ع اک اک کر کے ستاروں کی طرح ڈوب گئے ہائے کیا لوگ میرے حلقۂ احباب میں تھے دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کی دینی و ملی خدمات و حسنات پر اجرِ عظیم عطا فرماتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے۔آمین ثم آمین ٭٭٭
Flag Counter