Maktaba Wahhabi

236 - 402
قائدین میں ان کا شمار و شہرہ تھا۔ راقم الحروف نے میاں فضل حق مرحوم کی نظامت کے دور میں میاں صاحب کی ہمراہی میں قاضی صاحب کے ساتھ بیشتر تبلیغی و تنظیمی سفر کیے۔بعض اوقات ہمارے وفد میں مولانا عبدالحق صدیقی،حافظ محمد ابراہیم کمیرپوری یا مولانا محمد عبداﷲ گورداسپوری بھی ہوتے۔یہ حضرات خطابت و تقریر کے اونچے مقام پر فائز تھے،لیکن ان کی رفاقت جب میسر آتی تو ان کے لطائف و ظرائف،اور شگفتہ بیانی سے طویل ترین سفری مسافت میں کوئی تھکان نہ ہوتی،بلکہ یہ پروگرام پرلطف اور دوچند ہو جاتے۔ اﷲ تعالیٰ کے حضور دست بہ دعا ہیں کہ ان سب حضرات کی مساعیِ حسنہ کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرما کر جنت الفردوس میں مقامِ بریں عطا فرمائے اور قاضی صاحب علیہ الرحمۃ کو بھی بخشش و غفران کے بعد اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ ٭٭٭
Flag Counter