Maktaba Wahhabi

244 - 402
تاریخ تھے۔ان کی تصانیف میں سے کئی جلدوں پر محیط ’’فقہائے ہند‘‘ عظیم علمی شاہکار ہے۔’’نقوش عظمت رفتہ،بزم ارجمنداں،کاروان سلف،سیرت و سوانح مولانا صوفی محمد عبداللہ رحمۃ اللہ علیہ،حالات زندگی میاں فضل حق رحمۃ اللہ علیہ،قصوری خاندان اور ہفت اقلیم‘‘ جیسی تصانیف ہمارے نامور اسلاف کی عظمتوں کے شکوہ و جلال اور علم و عمل کے کمال احوال کا ایسا مجموعہ ہے کہ جن کے شگفتہ اسلوب اور دل آویز نگارشات سے قارئین خوب استفادہ کر رہے ہیں۔ان تاریخی اور علمی کتب کے مصنف جناب مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے سوانح حیات کو قلم بند کرنے کی سعادت ہمارے عزیز دوست محمد رمضان یوسف سلفی کو حاصل ہوئی ہے،جو اپنی کاروباری مصروفیات کے باوجود بڑی تندہی اور بڑے ذوق و شوق کے ساتھ بھٹی صاحب کی زندگی کے درخشاں پہلوؤں کو احاطۂ تحریر میں لے آئے ہیں،جن سے خوانندگان محترم یقینا محظوظ و مستفید ہوں گے۔ بھٹی صاحب رحمہ اللہ نے 91 سال کی عمر میں 22 دسمبر 2015ء کی صبح مختصر علالت کے بعد لاہور میں وفات پائی اور اپنے آبائی گاؤں منصور پور ڈھیسیاں (جڑانوالہ،ضلع فیصل آباد) میں آسودۂ لحد ہوئے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ رب کریم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی حسنات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔آمین داستانیں لکھ کے رکھ لو چند عنوانوں کے ساتھ پھر یہ باتیں ختم ہو جائیں گی دیوانوں کے ساتھ ٭٭٭
Flag Counter