Maktaba Wahhabi

294 - 402
دہلی جیسے بڑے اور تاریخی شہر میں مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ عطاء الرحمان (منتظم مدرسہ رحمانیہ) کے صاحبزادے شیخ حبیب الرحمان تھے۔امرتسر میں مولانا محمد اسماعیل غزنوی مسلم لیگ کے صدر تھے۔روپڑ ضلع انبالہ جیسے مشہور علمی اور کاروباری شہر میں مسلم لیگ کے صدر حافظ عبدالقادر روپڑی تھے۔لائل پور میں مولانا محمد اسحاق چیمہ ضلعی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل تھے۔ضلع فیروز پور میں لکھوی خاندان کے علما مولانا محی الدین اور مولانا معین الدین نے پورے ضلع میں مسلم لیگ کا پرچم بلند رکھا۔ممدوٹ خاندان کا کوئی فرد موجود ہو تو لکھوی بزرگوں اور ان کے ارادت مندوں کی اس سلسلے کی کار گزاری معلوم کی جا سکتی ہے۔14 اگست کے دن مولانا معین الدین قصور کے کسی قریبی گاؤں میں تھے،جنھیں سکھوں نے بڑے احترام کے ساتھ لکھوکے پہنچا دیا،جہاں سے وہ اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ پاکستان بصد مشکل پہنچ سکے۔ انجمن حمایتِ اسلام لاہور کا سالانہ جلسہ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور کی گراؤنڈ میں منعقد ہوا،جہاں اتوار کے روز صبح کے اجلاس میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے حصولِ آزادی کا ذکر کرتے ہوئے بڑے دلائل دیے،مگر رات کے اجلاس میں مولانا ابوالکلام آزاد تقسیمِ ملک کے خلاف جب دلائل دے رہے تھے تو ایک سٹوڈنٹ نے اٹھ کر مولانا سے عرض کی کہ صبح علامہ اقبال اپنی تقریر میں پاکستان بطور ایک نئی اسلامی سلطنت کے قیام پر زور دے رہے تھے جس پر مولانا ابو الکلام نے جواب دیا: کس اقبال کی بات کرتے ہو،وہ جو ایک شاعر ہے! شعرا کے بارے میں قرآنِ عزیز نے کہا ہے:﴿ وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ﴾[الشعراء: ۲۲۴] یعنی شاعروں کی پیروی بہکے ہوئے لوگ کرتے ہیں۔اخبارات میں اس واقعے کی اشاعت سے کانگریسی ذہن کو بڑی تقویت ملی،لیکن ایک دو روز بعد ہی مولانا میر سیالکوٹی نے
Flag Counter