Maktaba Wahhabi

321 - 402
تھے،لیکن اس مصروفیت کے باوجود وہ اپنے رفیقِ خاص مولانا عبدالقادر ندوی کی ہمراہی میں سرگرمِ تحریک تھے،ضلع کے دیہی و قصباتی علاقوں میں مولانا محمد صدیق،مولانا محمد حسین طور اور مولانا ابراہیم خادم کی تقریروں کی بڑی دھوم تھی،ان نوجوان علما کو حضرت صوفی محمد عبداﷲ جیسے بزرگوں کی سرپرستی حاصل تھی۔مولانا محمد صدیق تو بڑے کٹر مسلم لیگی تھے،قیامِ پاکستان کے بعد انھوں نے قومی اسمبلی کے الیکشن میں کئی بار حصہ لیا،لیکن ان کے حریف بلوچ سرداروں کی سازشوں اور کچھ اپنوں کی رقابتوں اور مہربانیوں کی وجہ سے وہ کبھی کامیاب نہ ہو سکے۔ غرضیکہ قیامِ پاکستان کی تحریک میں برصغیر کے ہر خطے میں اہلِ حدیث اکابر کے ساتھ نوجوان علما،تاجروں اور کارکنوں نے بے شمار قربانیاں دے کر تحریک کو پروان چڑھایا اور یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ آزادی کے خون ریز سفر میں انھوں نے جان و مال اور عصمتوں کو لٹا کر نوزائیدہ مملکت کو حاصل کیا،جس کی منزل ’’پاکستان کا مطلب کیا،لا إلہ إلا اﷲ‘‘ قرار دی گئی تھی۔ ٭٭٭
Flag Counter