Maktaba Wahhabi

36 - 402
ہے اور واقعتا حال ہی میں اﷲ کو پیارے ہو جانے والے ہمارے نامور بزرگ دوست مورخِ جماعت مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ نے حقیقتاً اس بڑے کام کو سپردِ قلم کر کے اور متعدد کتب لکھ کر جماعت پر اور خاص طور پر نئی نسل پر عظیم احسان فرمایا ہے۔میری یہ نگارشات اس سلسلے میں حقیر سی کوشش ہے اور مختصر ترین حصہ ہے،جو اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم،پھر محترم دوست جناب عارف جاوید محمدی حفظہ اللہ کی حوصلہ افزائی سے کچھ ذاتی حالات پر بھی مبنی ہیں،میں ان بکھری ہوئی بھولی بسری یادوں کو جمع کر کے قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں اور طالبِ دعا ہوں کہ جب تک زندگی وفا کرے،اﷲ تعالیٰ اپنے دین کی خدمت سے نوازے۔آمین محمد یوسف انور ٭٭٭
Flag Counter