Maktaba Wahhabi

374 - 402
خود تو بدلتے نہیں،قرآن کو بدل دیتے ہیں ہوئے کس قدر فقیہانِ حرم بے توفیق بقول آغا شورش کاشمیری ع مفتی تمام شہر کے بدنام ہو گئے لوٹے مراد آباد کے نیلام ہو گئے ایک اور جگہ اقبال نے بے راہ رو ملاؤوں کے بارے میں کہا ہے ع زِ من بر صوفی و ملا سلامے کہ پیغامِ خدا گفتند مارا ولے تاویل شاں در حیرت انداخت خدا و جبرائیل و مصطفی را بہرحال عبرت و موعظت اور عزم و عزیمت کی یہ دلگداز داستانیں انتہائی سبق آموز بھی ہیں اور ہمارے سلف صالحین کی جدوجہد پر فخر و انبساط کا باعث بھی ہیں۔آج اﷲ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ ہمارا حال بھی روشن اور مستقبل بھی تابناک ہے،کیوں کہ فرزندانِ توحید و سنت کروڑوں کی تعداد میں نہ صرف برصغیر ہند و پاک اور بنگلہ دیش میں ہیں،بلکہ مشرقِ وسطی اور یورپین ممالک میں بھی ان کی بھاری تعداد صراطِ مستقیم پر گامزن ہے۔علمی سائنسی اور ٹیکنالوجی کے اس دورِ ترقیات میں صادقین کی اس تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور شرک و بدعات کے بادل چھٹتے جا رہے ہیں،بقول کسے ع اٹھ کے اب بزمِ جہاں کا اور ہی انداز ہے مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے
Flag Counter