Maktaba Wahhabi

375 - 402
فاضل دوست جناب ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین حفظہ اللہ ہمارے بے پناہ شکریے اور تحسین و تعریف کے مستحق ہیں،جنھوں نے علالتِ طبع کے باوجود اور دیارِ غیر میں بیٹھ کر ہمارے نامور گروہِ صدق و صفا اور طائفہ منصورہ کی خدماتِ جلیلہ کا قطرہ قطرہ اکٹھا کر کے ’’تاریخِ اہلِ حدیث‘‘ کی صورت میں ایک ایسا صاف و ستھرا اور شفاف دریا بہا دیا ہے کہ جس میں قارئین غوطہ زن ہو کر اپنے اندر ایک تازگی اور بہار محسوس کریں گے اور پھر ولولۂ تازہ اور جذبۂ صادقہ سے سرشار ہو کر داعی الی الحق بن کر سرگرمِ عمل ہو جائیں گے،اﷲ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ ایں دعا از من و جملہ جہاں آمین باد آخر میں ہم ادارہ ’’ترجمان‘‘ اردو بازار دہلی کو مبارکباد پیش کریں گے،جنھوں نے ’’تاریخِ اہلِ حدیث‘ کی اشاعت کو بارِ گراں نہیں،بلکہ سعادتِ دارین سمجھ کر یہ عظیم خدمت انجام دی اور وقت کی اہم ضرورت کا احساس کیا۔ ٭٭٭
Flag Counter