Maktaba Wahhabi

53 - 402
میں ایسی کشش تھی کہ وہ ملنے والے کو اپنی طرف متوجہ بھی کر لیتے تھے اور متاثر بھی۔ان کی بااخلاق طبیعت اور خطابت کی جولانیاں اب بھی مدتِ مدید گزرنے کے باوجود کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔وہ اپنے دور کے نمونۂ اسلاف اور کامیاب مبلغین و مقررین کی صف میں کریمانہ عادات و اطوار اور شریفانہ علمی اقدار سے بہرہ ور تھے،بقولِ اقبال کہا جا سکتا ہے ع لطفِ گویائی میں تیری ہمسری ممکن نہیں ہو تخیل کا نہ جب تک فکرِ کامل ہم نشیں دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ان کی دینی و ملی عظیم مساعی اور حسنات کو قبول و منظور فرما کر ان پر بخشش و غفران اور اپنی بھرپور رحمتوں کی برکھا برسائے اور جنت الفردوس میں انبیا و اتقیا اور صلحا کے ساتھ حشر فرمائے۔آمین نیز آج کے ہمارے خطیبوں اور واعظین کو انہی اسلاف کی طرح خدمت و تبلیغِ دین کی توفیق مرحمت فرمائے،کیوں کہ ہماری پستی اور انحطاط کی بڑی وجہ اسلاف کے طرزِ زندگی سے انحراف اور نفسانی خواہشات ہی کو سلیقۂ زندگی بنائے رکھنا ہے،بقول اقبال ع گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی ثریا سے زمین پر آسمان نے ہم کو دے مارا ٭٭٭
Flag Counter