Maktaba Wahhabi

117 - 227
د: امام علی الطنافشی بیان کرتے ہیں:’’ وَعُقُوْبَتُہُ سِجْنُہُ۔‘‘ [1] ’’ اور اس کی سزا اس کو قید میں ڈالنا ہے۔ ‘‘ ہ: حدیث کی شرح میں حافظ ابن حجر تحریر کرتے ہیں: ’’ وَاسْتُدِلَّ بِہٖ عَلیٰ مَشْرُوْعِیَّۃِ حَبْسِ الْمَدِیْنِ إِذَا کَانَ قَادِرًا عَلَی الْوَفَائِ تَأْدِیْبًا لَہُ وَتَشْدِیْدًا عَلَیْہِ۔ ‘‘[2] ’’ اس[حدیث]سے ادائیگی کی قدرت رکھنے والے مقروض کو تادیب اور اس پر سختی کرنے کی غرض سے قید کرنے کی مشروعیت پر استدلال کیا گیا ہے۔ ‘‘ و: شیخ شعیب ارناؤوط شرح حدیث میں لکھتے ہیں:’’ أَرَادَ بِعقوبَتِہِ حَبْسُہُ۔‘‘ [3] ’’ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس کی سزا سے مقصود اس کو قید میں ڈالنا ہے۔ ‘‘ ۲: قاضی شریح قرض کے واپس نہ کرنے پر مقروض کو قید میں بند کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔ امام ابن ابی شیبہ نے حضرت ابن سیرین سے روایت نقل کی ہے: ’’ عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ کَانَ یَحْبِسُ فِيْ الدَّیْنِ۔ ‘‘[4] ’’ شریح قرض[کی عدم ادائیگی]کی بنا پر قید کرنے کا حکم دیتے تھے۔ ‘‘ ۳: امام شعبی بھی عدم ادائیگی کی صورت میں قید کرنے کو ضروری قرار دیتے تھے۔
Flag Counter