Maktaba Wahhabi

124 - 227
* اگر سفر جہاد کے لیے ہو، تو اس کو سفر سے منع کرنے کا حق ہوگا، کیونکہ اس سفر میں اس کی شہادت اور جان کے ختم ہونے کی بنا پر اس کے حق کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، ہاں ضامن یا رہن مہیا کرنے کی صورت میں سفر کی اجازت ہوگی۔ * اگر سفر جہاد کی غرض سے نہ ہو، تو الخِرَقی [1] کے کلام سے ظاہر ہوتا ہے، کہ اس کو سفر سے روکنے کا حق نہ ہوگا، اور یہی احمد سے ایک روایت ہے، کیونکہ اس سفر میں اس کی حق تلفی کی کوئی علامت نہیں، اسی لیے اس کو منع کرنے کا حق بھی نہیں، یہ ایسے ہی ہے، جیسے کہ تھوڑی مسافت کا سفر ہو یا جمعہ کے لیے جانا ہو۔ ‘‘ (۲) مقروض پر مالی اثرات والے قانونی اقدامات قرض کے بروقت یا سرے سے ہی واپس نہ کرنے کی صورت میں اسلامی شریعت میں مقروض پر مالی اثرات مرتب کرنے والے قانونی اقدامات دو قسم کے ہیں: ۱: مقروض کی زندگی میں مالی اثرات والے اقدامات ۲: مقروض کی وفات کے بعد مالی اثرات والے اقدامات ۱:مقروض کی زندگی میں مالی اثرات والے اقدامات: اس قسم کے اقدامات میں سے تین درج ذیل ہیں:
Flag Counter