Maktaba Wahhabi

137 - 227
صدقہ، غلام آزاد کروانے کے لیے اور بطورِ ہبہ دیا ہوا مال]اس کو لوٹا دیا جائے گا، اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ[صدقہ وغیرہ کرکے قرض کی عدم ادائیگی سے]لوگوں کے مالوں کو ضائع کرے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جو لوگوں کے مال برباد کرنے کی غرض سے لیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کو برباد کردیتے ہیں۔ ‘‘] صدقہ واپس کرنے کی حکمت بیان کرتے ہوئے علامہ عینی لکھتے ہیں: ’’ لِأَنَّ قَضَائَ الدَّیْنِ وَاجِبٌ، وَالصَّدَقَۃُ تَطَوُّعٌ، وَمَنْ أَخَذَ دَیْنًا وَتَصَدَّقَ بِہِ، وَلَا یَجِدُ مَا یَقْضِيْ بِہِ الدَّیْنَ، فَقَدْ دَخَلَ تَحْتَ وَعِیْدٍ:’’ مَنْ أَخَذَ أَمْوَالَ النَّاسِ ……۔ ‘‘[1] ’’ کیونکہ قرض کی واپسی واجب ہے اور صدقہ کرنا نفلی کام ہے۔ سو جس شخص نے قرض لے کر صدقہ کیا اور اس کے پاس ادائیگی کے لیے کچھ نہیں، تو وہ اس وعید میں داخل ہوگیا:’’ جس نے لوگوں کے مالوں کولیا…‘‘ اسی بات کی ایک دلیل امام نسائی کی حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کردہ روایت ہے، کہ: ’’ أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ غُلَامًا لَہُ عَنْ دُبُرٍ، وَکَانَ مُحْتَاجًا، وَکَانَ عَلَیْہِ دَیْنٌ، فَبَاعَہُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بِثَمَانِ مِائَۃِ دِرْھَمٍ، فَأَعْطَاہُ، فَقَالَ:اقْضِ دَیْنَکَ۔ ‘‘[2]
Flag Counter