Maktaba Wahhabi

91 - 227
بنی اسرائیل کے ایک دوسرے شخص سے ایک ہزار دینار قرض مانگے۔ اس[قرض دینے والے]نے کہا:’’ گواہوں کو بلاؤ، تاکہ میں انہیں[قرض دینے پر]گواہ بناؤں۔ ‘‘ [1] اس[قرض طلب کرنے والے]نے جواب دیا:’’ گواہ تو اللہ تعالیٰ ہی کافی ہیں۔ ‘‘ اس نے کہا:’’(اچھا)تو، میرے پاس کوئی ضامن لاؤ۔ ‘‘ اس نے جواب دیا:’’ ضامن(بھی)اللہ تعالیٰ ہی کافی ہیں۔ ‘‘ اس نے کہا:’’ تم نے سچ کہا ہے۔ ‘‘ اور ایک مقررہ مدت کے لیے اس کو قرض دے دیا۔ یہ شخص قرض لے کر دریائی سفر پر روانہ ہوا اور اپنی ضرورت پوری کی۔ پھر کسی سواری کو تلاش کرتا رہا، تاکہ اس پر سوار ہو کر مقررہ مدت پر اس[یعنی قرض دینے والے]کے پاس پہنچ جائے، لیکن کوئی سواری نہ ملی۔ آخر اس نے ایک لکڑی لی۔ اس میں سوراخ کرکے اس میں ایک ہزار دینار اور اپنی طرف سے ایک خط اس کے نام رکھ دیا، اس کو بند کیا اور دریا پر لے آیا۔ پھر کہنے لگا: ’’ اے اللہ!بلاشبہ آپ جانتے ہیں، کہ میں نے فلاں شخص سے ایک ہزار دینار قرض مانگے۔ اس نے مجھ سے ضامن طلب کیا، تو میں نے کہا:’’ ضامن اللہ تعالیٰ ہی کافی ہیں، ‘‘ تو وہ اس پر راضی ہوگیا۔ اس نے مجھ سے گواہ طلب کیا، تو میں نے کہا:’’ گواہ، تو اللہ تعالیٰ ہی کافی ہیں۔ ‘‘ تو وہ اس پر[بھی]راضی ہوگیا۔ اور بلاشبہ میں نے بہت کوشش کی ہے، کہ کوئی سواری
Flag Counter