Maktaba Wahhabi

14 - 277
بہت سخت ضرورت ہے کہ انہیں ترتیب دیکر جمع کیا جائے؛ تاکہ ان کے متلاشی کی ان تک رسائی ایک ہی جگہ پرآسان ہوجائے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ تمام دلائل کو ایک ہی جگہ جمع کرنا محال یا مشکل ہوسکتا ہے؛ کیونکہ یہ دلائل بہت زیادہ اور مختلف قسم کے ہیں۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ :’’ جو سارا کچھ حاصل نہ کرسکے ؛ وہ ساراکچھ چھوڑ بھی نہ دے۔‘‘ میں نے اس مختصر سی کتاب میں کوشش کی ہے کہ ان دلائل کے کچھ پہلو اورجوانب جمع کیے جائیں۔ تاکہ وہ بطور نمونہ اس دین کی حقیقت بیان کرنے کے لیے کافی ہوجائیں۔ میں نے اس کتاب کا نام ’’اسلام دین حق ‘‘ رکھا ہے۔ پہلی بار یہ کتاب ’’دلائل اسلام‘‘ کے نام سے طبع ہوچکی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ اس کتاب کو لوگوں کے لیے نفع بخش بنادے ؛ آمین۔ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ کتاب بہت مختصر رہے؛ اور مرادکو آسان اور واضح الفاظ میں بیان کردیا جائے۔ تاکہ دوسری زبانوں میں اس کا ترجمہ کرنا آسان ہو۔ اللہ تعالیٰ ہی بھلائی کی توفیق دینے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اس کتاب کے مقاصد پورے ہوں۔ اور اس کے کاتب کو بھی اس کا فائدہ پہنچے؛ اور قارئین و سامعین کو بھی۔ بیشک اللہ تعالیٰ دعائیں سننے اور قبول کرنے والے ہیں۔ وصلی اللّٰہ علی نبینا محمد ؛ و علی آلہ و صحبہ أجمعین۔ نظر ثانی کی تکمیل : ۱۷؍۱؍ ۱۴۲۷ھ الباحث أ۔د۔ أحمد بن سعد حمدان [ رحمۃ اللہ علیہ ] پروفیسر جامعہ ام القری ؛ دراسات العلیا مترجم : …پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی ؛ مکہ مکرمہ
Flag Counter