Maktaba Wahhabi

67 - 177
اہتمام۔ ۲: وعظ و نصیحت میں ساتھیوں کو شریک کرنا اور انہیں نمائندہ بنا کر اس فریضہ کو ادا کرنے کا موقع دینا۔ ۳: مسلمان خواتین کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے قاصد رضی اللہ عنہ کے لیے احترام و تعظیم۔ ۴: تعلیم و تربیت اور وعظ و نصیحت میں آیات قرآنیہ سے استشہاد و استفادہ۔ ۵: مردوں کے خواتین کو دعوتِ دین دیتے وقت اسلامی احکام پردہ کی پابندی۔[1] ۶: دعوتِ دین کی خشتِ اول شرک سے برأ ت کی تلقین۔ ۷: وعظ و نصیحت میں موضوع سخن کے انتخاب میں سامعین کے حالات کا خیال رکھنا۔ و:ایک خاتون کے گھر میں خواتین کو وعظ و نصیحت: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ایک خاتون نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ! ذَہَبَ الرِّجَالُ بِحَدِیْثِکَ، فَاجْعَلْ لَنَا مِنْ نَفْسِکَ یَوْمًا نَأْتِیْکَ فِیْہِ، تُعَلِّمُنَا مِمَّا عَلَّمَکَ اللّٰہ۔‘‘ ’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی(ساری)باتیں مرد لے گئے [2] اپنے وقت میں سے ایک دن ہمارے لیے مخصوص فرما دیجیے، کہ ہم اس میں
Flag Counter