Maktaba Wahhabi

88 - 177
’’اے لوگو! تم [لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ] [1]کہو فلاح پالو گے۔‘‘ البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ایک بھینگا، روشن رو، مینڈھوں والا شخص کہہ رہا تھا: ’’إِنَّہُ صَابِیئٌ کَاذِبٌ۔‘‘۔معاذ اللّٰه۔۔ ’’بے شک وہ معاذ اللہ دین سے منحرف جھوٹا شخص ہے۔‘‘ میں نے پوچھا:’’ مَنْ ہٰذَا؟‘‘ ’’یہ کون ہے؟‘‘ انھوں(لوگوں)نے جواب دیا: ’’مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم وَہُوَ یَذْکُرُ النُبُوَّۃَ۔‘‘ ’’محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور وہ نبوت کا دعویٰ کر رہا ہے۔‘‘ میں نے پوچھا: ’’مَنْ ہٰذَا الَّذِيْ یُکَذِّبُہُ۔‘‘ ’’اسے جھٹلانے والا شخص کون ہے؟‘‘ انہوں نے بتلایا: ’’عَمُّہُ أَبُوْلَہَبٍ۔‘‘ ’’اس کا چچا ابولہب ہے۔‘‘[2] ب:سوق عکاظِ میں دعوت دین: امام احمد نے اشعث بن سُلَیْم سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:’’میں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کے دورِ امارت میں ایک شخص کو کہتے ہوئے سنا:
Flag Counter