Maktaba Wahhabi

89 - 177
’’سَمِعْتُ رَجُلًا فِيْ سُوْقِ عُکَاظٍ یَقُوْلُ: ’’یٰآیُّہَا النَّاسُ! قُوْلُوْا لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، تُفْلِحُوْا۔‘‘ ’’میں نے ایک شخص کو سوق عکاظ میں کہتے ہوئے سنا: ’’اے لوگو! تم [لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ] کہو فلاح پالو گے۔‘‘ ایک دوسرا شخص اس کے پیچھے کہہ رہا تھا: ’’إِنَّ ہٰذَا یُرِیْدُ أَنْ یَصُدُّکُمْ عَنْ آلِہَتِکُمْ۔‘‘ ’’بے شک یہ تمہارے معبودوں سے تمہیں روکنا چاہتا ہے۔‘‘ ’’فَإِذَا النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم وَأَبُوْجَہْلٍ۔‘‘[1] ’’پس(وہ دعوت دینے والے)نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور(ان کے پیچھے چلنے والا)ابوجہل تھا۔‘‘ سوق عکاظ میں ابولہب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تعاقب کرکے طعن زنی کیا کرتا تھا۔ امام احمد نے حضرت ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک انہوں نے بیان کیا: رَأَیْتُ أَبَالَہَبٍ بِعُکَاظٍ، وَہُوَ یَتَّبِعُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، وَہُوَ یَقُوْلُ:یٰٓأَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّ ہٰذَا قَدْغَوَیٰ، فَلَا یُغْوِیَنَّکُمْ عَنْ آلِہَۃِ آبَائِکُمْ… الحدیث[2] اے لوگو! بے شک یہ معاذ اللہ گمراہ ہوچکا ہے۔ اب یہ تمہارے معبودوں کے بارے میں تمہیں گمراہ نہ کردے… الحدیث
Flag Counter