Maktaba Wahhabi

174 - 177
’’إِنَّ ہٰذَا کَانَ یَأْکُلُ لُحُوْمَ النَّاسِ۔‘‘[1] ’’بے شک یہ لوگوں کا گوشت کھایا کرتا تھا۔‘‘… الحدیث اس حدیث میں ہم دیکھتے ہیں، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قبر کے پاس سے گزرتے ہوئے غیبت کرنے والے کا بُرا انجام بیان کرکے اپنے صحابہ کو بالواسطہ غیبت سے باز رہنے کی تلقین فرمائی۔ فصلوات ربي وسلامہ علیہ۔ تنبیہ: مذکورہ بالا مثالوں سے یہ نہ سمجھا جائے، کہ قبروں کو وعظ و نصیحت کے لیے مستقل ٹھکانے کی حیثیت سے استعمال کیا جائے۔ ان سے معلوم ہونے والی بات یہ ہے، کہ جب مناسب موقع میسر ہو، تو وہاں وعظ و نصیحت کی جائے۔ اس غرض سے انہیں مستقل ٹھکانا بنانا ثابت نہیں۔ واللہ تعالیٰ أعلم۔ -۱۵- ہر مناسب جگہ میں دعوت دین دینے کے متعلق ڈاکٹر علی عبد الحلیم محمود کا بیان کتاب میں سابقہ پیش کردہ شواہد ذکر کرنے کا مقصود یہ نہیں، کہ صرف انہی مقامات پر دعوتِ دین دی جائے۔ ان کا ذکر بطور مثال کیا گیا ہے۔ اصل بات یہ ہے،
Flag Counter