Maktaba Wahhabi

175 - 177
کہ جس جگہ بھی مناسب موقع میسر آئے، دعوتِ دین دینے میں کوتاہی نہ کی جائے۔ اسی بارے میں ڈاکٹر علی عبد الحلیم محمود تحریر کرتے ہیں: روئے زمین میں جہاں بھی اللہ تعالیٰ کا کوئی بندہ موجود ہے، وہاں دعوتِ دین کا پہنچنا لازمی امر ہے۔ دعوتِ دین کی استطاعت رکھنے والے سب مسلمانوں کی یہ عمومی اور داعیان کی خصوصی ذمہ داری ہے۔ یہ فریضہ پوری دنیا اور عالم اسلام کے ہر حصے کے متعلق ہے۔ دعوتِ دین دینے والوں کی ذمہ داری ہے، کہ لوگ جس جگہ بھی ہوں، وہ وہیں ان کے پاس خود جائیں۔ ان کی آمد، ان کی طرف سے دعوت یا ان کے استفسار کا انتظار نہ کریں۔ وہ ان کے کام کرنے کے مقامات، رہائش گاہوں، محافل اور اجتماعات منعقد کرنے کے مقامات پر خود پہنچ کر ان تک پیغامِ حق پہنچائیں۔ ہم ذیل میں لوگوں کے جمع ہونے کے بعض مقامات کی نشان دہی کر رہے ہیں۔ دعوتِ دین دینے والوں سے ہماری درخواست ہے، کہ وہ ان جگہوں پر جاکر دعوتِ دین دیں: ۱: مسجدوں ۲: کلبوں ۳: سیاسی جماعتوں کے مراکز ۴: مزدوروں کے کام کرنے کی جگہیں(کارخانے اور فیکٹریاں) ۵: کھیت ۶: مدارس، کالجوں اور جامعات ۷: جامعہ ازہر ۸: پیشہ ور تنظیموں کے مراکز ان مقامات پر داعیوں کا وجود اور ان کی آواز کا ہونا ضروری ہے، وہ ان مختلف
Flag Counter