Maktaba Wahhabi

79 - 177
أَنَّ غُلَامًا یَہُوْدِیًّا کَانَ یَخْدُمُ النَّبِيَّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَمَرِضَ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم لِأَصْحَابِہِ:’’اذْہَبُوْا بِنَا إِلَیْہِ نَعُوْدُہ۔‘‘ فَأَتُوْہُ، وَأَبُوْہُ قَاعِدٌ عِنْدَ رَأْسِہِ… الحدیث[1] بے شک ایک یہودی لڑکا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ وہ بیمار ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا:’’ہمیں اس کی عیادت کے لیے لے چلو۔‘‘ چنانچہ وہ(یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ)اس کے پاس تشریف لائے، اور اس کا باپ اس کے سرہانے بیٹھا ہوا تھا… الحدیث اس واقعہ میں یہ بات واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ہمراہ بیمار یہودی لڑکے کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور اسے دعوتِ اسلام دی۔ اس واقعہ میں دیگر پانچ فوائد: ۱: عیات کے دوران بیمار کو دعوت دینے کا اہتمام۔[2] ۲: دعوت اسلام کے مشن میں ساتھیوں کو شریک کرنا۔ ۳: یہود کو دعوتِ اسلام دینے کا اہتمام۔[3] ۴: بچے کو دعوتِ اسلام دینے کا اہتمام۔[4] ۵: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بے مثال تواضع۔[5]
Flag Counter