Maktaba Wahhabi

91 - 177
إِلَیْہِ بِالْأَصَابِعِ۔ …الحدیث۔[1] ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے خیموں کے درمیان دعوت الی اللہ دیتے ہوئے چلتے اور وہ آپ کی طرف انگلیوں سے اشارے کرتے رہتے… الحدیث۔ سابقہ تین روایات کے حوالے سے چھ باتیں: ۱: ذوالمجاز، عکاظ اور مجنہ کے میلوں میں لوگ تجارت کی غرض سے جمع ہوتے، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہاں جاکر انہیں دعوت دین دیتے۔ امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے فرمایا: ’’کَانَ ذُوْالْمَجَازِ وَعُکَاظٌ مَتْجَرَ النَّاسِ بِالْجَاہِلِیَّۃِ۔‘‘[2] ’’ذوالمجاز اور عکاظ زمانہ جاہلیت میں لوگوں کے تجارتی میلے تھے۔‘‘ حافظ ابن حجر [مَتْجَرَ النَّاسِ بِالْجَاہِلِیَّۃِ] کی شرح میں لکھتے ہیں: ’’یعنی ان کی تجارت کی جگہیں تھیں۔‘‘[3] ایک روایت میں ہے: ’’أَسْوَاقًا فِيْ الْجَاہِلِیَّۃِ۔‘‘[4]
Flag Counter