Maktaba Wahhabi

97 - 177
انہوں نے پوچھا:’’وَأَیْنَ ہُوَ؟‘‘ ’’وہ کہاں(تقسیم ہورہی)ہے؟‘‘ انہوں نے جواب دیا:’’فِيْ الْمَسْجِدِ۔‘‘ ’’مسجد میں۔‘‘ وہ تیزی سے(مسجد کی طرف)گئے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ان کے واپس آنے تک(وہیں)رکے رہے۔(ان کے پلٹ آنے پر)انہوں نے فرمایا: ’’مَا لَکُمْ؟‘‘ ’’تمہارے لیے کیا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’یَا أَبَاہُرَیْرَۃَ! قَدْ أَتَیْنَا الْمَسْجِدَ، فَدَخَلْنَا فِیْہِ، فَلَمْ نَرَ فِیْہِ شَیْئًا یُقْسَمُ۔‘‘ ’’اے ابوہریرہ! ہم مسجد گئے ہیں اور اس میں داخل(بھی)ہوئے،(لیکن)ہم نے وہاں کوئی چیز تقسیم ہوتی نہیں دیکھی۔‘‘ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ’’وَمَا رَأَیْتُمْ فِيْ الْمَسْجِدِ أَحَدًا؟‘‘ ’’تم نے مسجد میں کسی ایک کو(بھی)نہیں دیکھا؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ’’بَلٰی رَأَیْنَا قَوْمًا یُصَلُّوْنَ، وَقَوْمًا یَقْرَؤؤْنَ الْقُرْآنَ، وَقَوْمًا یَتَذَاکُرْنَ الْحَلَالَ وَالْحَرَامَ۔‘‘ ’’کیوں نہیں، ہم نے ایک جماعت کو نماز پڑھتے، ایک گروہ کو قرآن(کریم)کی تلاوت کرتے اور ایک ٹولی کو حلال و حرام(کے مسائل)
Flag Counter