Maktaba Wahhabi

107 - 160
اور عام و خاص اس کو سمجھ لیں،کیونکہ اس کی اہمیت بہت زیادہ اور ضرورت شدید ترین ہے۔اکثر اسلامی ملکوں میں اس کو نہ سمجھنے کی بنا پر،قبروں کی تعظیم میں غلو کیا جاتا ہے،خصوصاً ان لوگوں کی قبروں کے متعلق،جنہیں وہ اولیاء کہتے ہیں۔ان قبروں پر انہوں نے مسجدیں بنا رکھی ہیں اور اپنی بہت سی عبادات مثلاً:دعا،مدد طلب کرنا،ذبح،نذر وغیرہ ان کے لیے کرتے ہیں۔اسی حقیقی بنیاد سے غفلت کی بنیاد پر اکثر اسلامی ملکوں میں اللہ تعالیٰ اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ عدل و انصاف والے اور عمدہ احکام سے اعراض کرتے ہوئے مخلوق کے بنائے ہوئے قوانین اور انسانی آراء کو حاکم بنایا گیا ہے۔ شیخ ابن باز مزید تحریر کرتے ہیں: ’’ اَلْوَاجِبُ عَلَی الْعُلَمَائِ الْبَدَائَ ۃُ بِمَا بَدَأَ بِہِ الرُّسُلُ عَلَیْھِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ فِیْمَا یَتَعَلَّقُ بِمَجَامِعِ الْکَفَرَۃِ وَالْبُلْدَانِ غَیْرِ الْإِسْلَامِیَّۃِ،وَذٰلِکَ بِالدَّعْوَۃِ إِلَی تَوْحِیْدِ اللّٰہِ تَعَالیٰ،وَتَرْکِ عِبَادَۃِ مَا سِوَاہُ،وَالْإِیْمَانِ بِہِ وَبِأَسْمَائِہِ وَصِفَاتِہِ،وَإِثْبَاتِھَا لَہُ عَلَی الْوَجْہِ اللَّائِقِ بِہِ عَزَّوَجَلَّ مَعَ الْإِیْمَانِ بِرَسُوْلِہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم وَمُحَبَّتِہِ وَطَاعَتِہِ۔‘‘ [1] ’’ کافروں کے اجتماعی مقامات اور غیر اسلامی ملکوں میں علماء پر لازم ہے،کہ وہ اسی بات سے اپنی دعوت کا آغاز کریں،جس کے ساتھ رسولوں علیہم السلام
Flag Counter